اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں یہودیوں کی موجودگی سے اس کا تقدس مجروح ہورہا ہے۔محمود عباس نے یہ بات مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں اپنی جماعت فتح کی انقلابی کونسل کے اجلاس میں تقریر میں کہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینی قیادت یہودی آبادکاروں کی مسجد الاقصیٰ میں جارحیت روکنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر قانونی اقدامات کرے گی اور ہم یہودی آبادکاروں کو مسجد پر حملوں کی اجازت نہیں دیں گے۔اس سے پہلے جمعہ کو بھی ایک بیان میں انھوں نے یہودی آبادکاروں کو الاقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے سے روکنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے مسجد میں داخل ہونے والے یہودی آباد کاروں کے بارے میں کہا کہ ''انھیں وہاں داخلے اور اس کا تقدس مجروح کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲